غالب نے کہا تھا
؎ وفاداری بشرطِ استواری اصل ایماں ہے
مرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو
کامیاب افراد کی ایک اہم خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ وفادار ہوتے ہیں، ہر لحاظ سے وفادار۔ کامیاب افراد اپنے کام کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں، اپنے خواب اور اہداف کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں۔ وہ اگر اپنا کام کرتے ہیں تو اپنے کام اور اپنے کسٹمرز کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں اور اگر وہ کہیں جاب کر رہے ہوتے ہیں تو اپنی کمپنی اور مالکان کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں۔ ان سب وفاداریوں سے بڑھ کر کامیاب افراد اپنی ذات کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں۔
اردو کے مقبول کالم نگار جاوید چودھری نے 2006ء میں روزنامہ ایکسپریس کے اندر اپنی ذات کے ساتھ وفاداری کی اہمیت پر ایک زبردست کالم لکھا تھا۔ ادارتی ٹیم اپنے قارئین کی نظر جاوید چودھری کا وہ کالم کر رہی ہے۔
وفادار از اجاوید چودھری
اسباق جو سیکھے جا سکتے ہیں
- اپنے آپ سے وفادار ہو جائیے، جب تک آپ اپنے ساتھ وفاداار نہیں ہوں گے نہ آپ دوسروں کے ساتھ وفادار ہوں گے اور نہ دوسرے آپ کے ساتھ وفادار ہوں گے۔
- اپنی صحت کا خاص خیال رکھیے، صحت پر کبھی کمپرومائز نہ کیجیے۔ کیوں کہ زندگی کی باقی تمام کامیابیوں سے آپ تبھی لطف اندوز ہو سکیں گے جب آپ صحت مند ہوں گے۔
- کامیابی کے سفر میں کبھی اپنے خاندان کو نظر انداز نہ کریں۔ کیوں کہ کامیابی کا صحیح لطف آپ خاندان کے ساتھ ہی اٹھا سکتے ہیں۔
- سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رکھیں اور سیکھنے کے لیے مطالعہ لازم ہے۔


0 تبصرہ جات :
آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ بتائیں نا!
آپ کو یہ تحریر کیسی لگی، یہاں پر آپ اظہارِ خیال کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس بلاگ کی زبان اردو ہے اس لیے پسند کیا جاتا ہے کہ آپ اردو میں تبصرہ کریں ۔ تاہم اگر آپ کے پاس اردو لکھنے کی سہولت موجود نہیں تو آپ انگریزی یا رومن اردو میں بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔