ناکامی کے سات بڑے اسباب

|| تبصرہ کیجیے
عمار چوہدری نوجوان کالم نگار ہیں۔ آپ کئی سالوں تک روزنامہ ایکسپریس میں کالم نگاری کرتے آئے ہیں، آج کل روزنامہ دنیا سے وابستہ ہیں۔ عمار اردو کے ان معدودے چند کالم نگاروں میں شامل ہیں جو نوجوانوں کے لیے کیرئیر گائڈنس اور سیلف ہیلپ کے موضوع پر اردو زبان میں لکھتے ہیں۔ عمار نے 28 فروری 2014ء کے کالم میں ناکامی کی سات اہم وجوہات بیان کی ہیں۔ گو کہ یہ وجوہات انہوں نے کاروبار میں ناکامی کے حوالے سے بیان کی ہیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ زندگی میں بھی ناکامی کی اہم وجوہات یہی سات ہیں۔

ناکامی کی سات اہم وجوہات

  1. مقصد سے لاعلمی۔
  2. بغیر سوچے سمجھے کام کا آغاز یا سب کچھ سمجھ کر بھی آغاز نہ کرنا۔
  3. ناکام لوگوں کا ساتھ۔
  4. اپنے علم میں خود کو کمال سمجھتے ہوئے نیا علم نہ حاصل کرنا۔
  5. اپنے آپ کو پہچانے بِنا دوسروں کو اندھا دھند کاپی کرنا۔
  6. خطرہ مول لینے سے ڈرنا
  7. جلد ہمت ہار جانا
 عمار چودھری کا یہ کالم ہم روزنامہ دنیا کے شکریہ کے ساتھ آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں۔

0 تبصرہ جات :

آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ بتائیں نا!

آپ کو یہ تحریر کیسی لگی، یہاں پر آپ اظہارِ خیال کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس بلاگ کی زبان اردو ہے اس لیے پسند کیا جاتا ہے کہ آپ اردو میں تبصرہ کریں ۔ تاہم اگر آپ کے پاس اردو لکھنے کی سہولت موجود نہیں تو آپ انگریزی یا رومن اردو میں بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔